فتوی نمبر144211200135 کے متعلق سوال ہے کہ مرحومہ کا ترکہ تقسیم ہونے سے قبل مرحومہ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا جو کہ ایک مہینہ کا تھا، اب ترکہ کی تقسیم کس طرح ہوگی، جب کہ ورثاء کی تفصیل یہ ہے:
ماں اور باپ، شوہر، 2بیٹے ( جن میں سے ایک بیٹا فوت ہوگیا ہے) 4بیٹیاں اور ایک بھائی اور ایک بہن ہے۔
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے کل ترکہ کو 96 حصوں میں تقسیم کرکے 34 حصے شوہر کو، 16 حصے والد کو، 16 حصے والدہ کو، 10 حصے مرحومہ کےایک زندہ بیٹے کو، اور 5 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی 100 روپے میں سے 35 روپے 42 پیسے مرحومہ کے شوہر کو، 16 روپے 66 پیسے والد کو، 16 روپے 66 پیسے والدہ کو، 10 روپے 42 پیسے ایک زندہ بیٹے کو، اور 5 روپے 21 پیسے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے، جب کہ مرحومہ کے بھائی بہن، والد کے حیات ہونے کے سبب محروم رہیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201089
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن