بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا تقویم نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام تقویم بنت آصف رکھنا چاہ رہا ہوں، راہ نمائی فرما دیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں "تقویم" کے معنیٰ ہیں اصلاح، سدھار،  کلینڈر، دن اور ماہ وسال سے وقت کا حساب لگانے کا  عمل(القاموس الوحید: 1370) نیز تخمینہ اور اندازہ لگانے وغیرہ کے  معنیٰ بھی آتے ہیں۔ لہذا اس معنیٰ کے لحاظ سے یہ نام رکھنا  درست ہے۔البتہ بہتر یہ ہے کہ بیٹی کا نام امہات المؤمینن، بنات طیبات اور دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں سے کسی نام کا انتخاب کر کے نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100537

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں