تنظیمِ فکر شاہ ولی اللہ میں شامل ہونا کیسا ہے؟ اور کیا یہ اہلِ حق کی تنظیم ہے؟ اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں!
تنظیمِ فکرشاہ ولی اللّٰہی سے منسلک افراد اہلِ سنت والجماعت کے نظریات سے ہٹ کر جدا عقائد و نظریات رکھتے ہیں، لہذا اس تنظیم سے وابستہ افراد اپنے مخصوص خیالات ونظریات کی بنا پر اہلِ حق علماء اور اہلِ سنت والجماعت سے جدا ہیں، اس تنظیم میں شمولیت یا اس کے عقائد ونظریات کو اپنانا اہلِ سنت، اہلِ حق کے راستہ سے انحراف ہے۔
"تنظیم فکرولی اللّٰہی" سے متعلق مفصل فتویٰ کے لیے ملاحظہ فرمائیں: فتاویٰ بینات جلد اول صفحہ450 تا 466 مطبوعہ مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200049
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن