”ایک دن جب حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ نے صبح کی اذان نہیں دی تو صبح ہی نہیں ہوئی“۔ کیا یہ صحیح حدیث ہے یا نہیں؟
سوال میں مذکور واقعہ کافی تلاش کے باوجود معتبر کتُبِ حدیث میں سے نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبر سند کے ساتھ نہ مل جائے، اسے بیان کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144602101621
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن