بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جسمانی طاقت


سوال

آپ ﷺ  کی جسمانی طاقت کے متعلق میں نے یہ سنا ہے کہ آپ کو تیس یا چالیس جنتیوں کی طاقت سے نوازا گیا تھا۔ اور یہ بھی سنا ہے کہ ایک جنتی کی طاقت سو مرد وں کے برابر ہوتی ہے ۔ ان اقوال میں کہاں تک درستگی ہے؟   وضاحت فرمائیں ۔

جواب

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس جنتی مردوں کی قوت و طاقت سے نواز گیا تھا، اس بات کی صراحت " المعجم الاوسط " کی مرفوع  روایت میں   ہے،   حضرت انس رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں :  ہم کہتے تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس جنتی مردوں کے برابر قوت عطا کی گئی ہے۔ 

"مسند دارمی" کی روایت میں ہے کہ : جنتی مرد   کو کھانے پینے اور نفسانی  خواہش  کو  پورا کرنے کے لیے دنیا کے سو (100) مردوں کے برابر قوت عطا کی جائے گی۔ 

 مختلف روایات کو سامنے رکھتے ہوئے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:بعض روایات میں  وارد ہے کہ  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس مردوں کے  برابر قوت عطا کی گئی ہے ، اسی طرح دیگر روایات سے معلوم ہوتاہے کہ ایک جنتی شخص کو چالیس مردوں کے برابر قوت عطا کی جائے گی ، اس اعتبار سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت چار ہزار مردوں کے برابر بنتی ہے۔

"المعجم الاوسط" میں ہے:

"وعن المغيرة، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: أعطيت قوة أربعين في البطش والنكاح، وما من مؤمن إلا أعطي قوة عشرة، وجعلت الشهوة على عشرة أجزاء، وجعلت تسعة أجزاء منها في النساء، وواحدة في الرجال، ولولا ما ألقي عليهن من الحياء مع شهواتهن .. لكان لكل رجل تسع نسوة مغتلمات".

(المعجم الأوسط، الطبراني، ط:دار الحرمين - القاهرة، 1415هـ-1995م، تحقيق: أبو معاذ طارق بن عوض الله بن محمد - أبو الفضل عبد المحسن بن إبراهيم الحسيني، باب الألف، من اسمه أحمد، 178/1، الرقم: 567)

"قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط، وفيه المغيرة بن قيس، وهو ضعيف".

(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، نور الدين الهيثمي، ط: مكتبة القدسي، 1414ه-1994، 293/4)

اس روایت میں اگر چہ مغیرہ بن قیس کو ہیثمی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار  دیا ہے، لیکن متعدد شواہد کو مدنظر رکھتے  ہوئے  یہ روایت قابلِ    بیان ہے۔

"ذكر  الهيثمي:  وعن جابر قال: أعطي رسول الله صلى الله عليه وسلم الكفيت. قلت للحسن: وما الكفيت؟ قال: البضاع.

قال ابن الأثير: الكفات: الجماع.

ورجاله رجال الصحيح خلا عبد السلام بن عاصم الرازي، وهو ثقة.

ونقل عن الطبراني: وعن ابن عمر قال: لقد أعطيت منه شيئا ما أعلم أن أحدا أعطيه إلا رسول الله صلى الله عليه وسلم يعني الجماع.

رواه الطبراني في الأوسط، والكبير، ورجاله ثقات".

(مجمع الزوائد، 293/4)

"صحيح البخاری" میں ہے:

"عن قتادة، قال: حدثنا أنس بن مالك قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يدور على نسائه في الساعة الواحدة من الليل والنهار، وهن إحدى عشرة، قال: قلت لأنس: أوكان يطيقه؟ قال: كنا نتحدث أنه أعطي قوة ثلاثين".

(صحيح البخاري، ط: دار التأصيل، الطبعة الأولى،باب إذا جامع ثم عاد ومن دار على نسائه في غسل واحد، 1433هـ-2012م، 374/1، الرقم: "272)"

"مسند دارمی" میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الرجل من أهل الجنة لَيُعْطَى قوةَ مئة رجل في الأكل والشرب والجماع والشهوة ... إلخ".

(مسند الدارمي، عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي، تحقيق: حسين سليم الداراني، باب في أهل الجنة ونعيمها، 1865/3، الرقم: 2867)

"فتح الباری" میں ہے:

"ووقع في رواية الإسماعيلي من طريق أبي موسى عن معاذ بن هشام أربعين بدل ثلاثين وهي شاذة من هذا الوجه لكن في مراسيل طاوس مثل ذلك وزاد في ‌الجماع وفي صفة الجنة لأبي نعيم من طريق مجاهد مثله وزاد من رجال أهل الجنة ومن حديث عبد الله بن عمر ورفعه أعطيت قوة أربعين في ‌البطش ‌والجماع وعند أحمد، والنسائي وصححه الحاكم من حديث زيد بن أرقم رفعه إن الرجل من أهل الجنة ليعطى قوة مائة في الأكل والشرب ‌والجماع والشهوة فعلى هذا يكون حساب قوة نبينا أربعة آلاف".

(فتح الباري لابن حجر، ط: المكتبة السلفية، 1/ 378 )

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144503102890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں