بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کرنے پر دس دنیا اور ستر آخرت میں اجر ملنے والی حدیث کی تحقیق


سوال

صدقہ پر دس دنیا اور ستر آخرت میں اجر والی حدیث عام طور پر سننے میں آتی ہے ،  کیا یہ حدیث مستند ہے؟ 

جواب

صدقہ کی فضیلت کے بارے میں قرآن ِمجید کی بہت سی آیات اور بہت سی صحیح احادیث وارد ہوئی ہیں،لیکن سوال میں پوچھی گئی    روایت باوجود تلاش بسیار کے نہیں مل سکی ، لہذاجب تک  کسی معتبر سند سے  یہ حدیث  اور ثابت نہ ہو جائے ،اس وقت تک اس کو بیان کرنے سے احتراز  لازم ہے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201423

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں