بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جنات سے نکاح کرنے کا حکم


سوال

کیسے پتہ چلے گا عورت کو کیا محسوس ہوگا جب جن ہمبستری کرے گا؟

جواب

انسان کے لیے جنات سے نکاح کرنا جائز نہیں، اور جب  نکاح  جائز نہیں، تو بیداری میں ہم بستری کرنا بھی جائز نہیں، البتہ نیند میں احتلام ہوجاۓ تو الگ بات ہے، اور اس کااحساس نیند میں ہوتا ہے، اور وہ تقریبا سب کو معلوم ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"في الأشباه عن السراجية:لا تجوز المناكحة بين بني آدم والجن، وإنسان الماء؛ لاختلاف الجنس. اهـ. ومفاد المفاعلة أنه لا يجوز للجني أن يتزوج إنسية أيضا وهو مفاد التعليل أيضا. (قوله: وأجاز الحسن أي البصري رضي الله عنه) كما في البحر والأولى التقييد به لإخراج الحسن بن زياد تلميذ الإمام رضي الله عنه لأنه يتوهم من إطلاقه هنا أنه رواية في المذهب، وليس كذلك ط لكنه نقل بعده عن شرح المنتقى عن زواهر الجواهر الأصح أنه لا يصح نكاح آدمي جنية كعكسه لاختلاف الجنس فكانوا كبقية الحيوانات. اهـ. ويحتمل أن يكون مقابل الأصح قول الحسن المذكور تأمل."

(كتاب النكاح، 5/3، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101700

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں