بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنات کا علم غیب جاننا


سوال

ہمارا عقیدہ ہے کہ جنات کو علمِ غیب نہیں ہے، مگر کیا مخصوص جن چڑیل  ایسےہیں، جن کو علمِ غیب ہو؟

جواب

علمِ غیب اللہ کی صفت ہےاوروہ اپنی صفت میں منفرد اوریکتاہے،اس لیے علمِ غیب اللہ تعالی کے علاوہ  انس،جن،ملائکہ میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہے،مخصوص  جنات اورچڑیلوں کو غیب کاعلم ہونے کاعقیدہ رکھنا درست نہیں۔

سورہ النمل میں  اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللّٰهُ}  (النمل:٦٥)" 

ترجمہ:

"آپ کہہ دیجیے کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب نہیں جانتا سوائے اللہ کے۔"

تفسیرِ کبیر میں ہے:

"قل لا يعلم من في السماوات والأرض الغيب إلا الله وما يشعرون أيان يبعثون (65) بل ادارك علمهم في الآخرة بل هم في شك منها بل هم منها عمون (66) اعلم أنه تعالى لما بين أنه المختص بالقدرة فكذلك بين أنه هو ‌المختص ‌بعلم ‌الغيب."

(سورة النمل (27) : الآيات 65 الى 66، ٥٦٧/٢٤، ط:دار إحياء التراث العربي)

تفسیرِ نسفی میں ہے:

"{فَقُلْ إِنَّمَا الغيب للّهِ} أي هو ‌المختص ‌بعلم ‌الغيب."

(سورة يونس، الاية:٢٠، ١٣/٢، ط:دار الكلم الطيب)

فتاوی  شامی میں ہے:

"قلت: وحاصله أن دعوى علم الغيب معارضة لنص القرآن فيكفر بها، إلا إذا أسند ذلك صريحا أو دلالة إلى سبب من الله تعالى كوحي أو إلهام، وكذا لو أسنده إلى أمارة عادية يجعل الله تعالى."

(كتاب  الجهاد، باب المرتد، مطلب في دعوى علم الغيب، ٢٤٣/٤، ط:سعيد)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144504100219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں