بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایس آر اے کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا حکم


سوال

SRA کمپنی کا کاروبار جائز ہے یا نہیں؟

وضاحت: SRA ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ 100 ڈالر جمع کرتے ہیں پھر پہلے  دن ان کو 30 ڈالر ملتے ہیں، اور کام صرف یہ ہے کہ روزانہ اکاونٹ کو کھولنا ہے اور اسٹار جیسی  اشکال پر کلک کرنا ہے، اس پر  5 سے لے کر 10 یا اس سے زیادہ ڈالر ملتے ہیں۔

اور اس کمپنی کی مالک ایک انگریز عورت " ٹینا" نامی ہے،  وہ کہتی ہے کہ اس کاروبار میں کبھی غبن ونقصان نہیں ہوگا۔ مطلب یہ ہے کہ یہ کام، اور  کاموں  جیسا نہیں ہے، لیکن  فائدہ (مطلب ڈالر)  زیادہ ملتے ہیں اور ڈالر کو ایک دفعہ اینویسٹ کرنا ہے 100 ڈالر پہ لاکھوں ملتے ہیں۔

جواب

SRA کمپنی  میں پیسے انویسٹ کر کے کمائی کرنا کئی مفاسد کے پانے جانے کی بناء پر شرعاً جائز نہیں ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔  SRA(Sales Ranking Assistant)کے بارے میں ہمارے دارالافتاء سے تفصیلی فتویٰ جاری ہوچکا ہے، جسے پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

SRA ویب سائٹ پر انویسٹمنٹ اور اس کی آمدنی

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502102163

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں