بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاؤلینس کمپنی کی رسید پر دستخط کرنےسے طلاق کا حکم


سوال

ڈاؤلینس کمپنی سے امجد نے کپڑے سوکھانے والی مشین منگوائی اورڈاؤلینس کی رسید پر دستخط کیا ،مذکورشخص کو لفظ ڈاؤلینس کا معنی معلوم نہیں تھا، اس نے دل میں کہا کہ اس لفظ کا کیا معنی ہے،اس کمپنی کی رسید پر دستخط کرنےسے مذکورشخص کی بیوی پرطلاق توواقع نہیں ہوئی ہے؟جب کہ مذکور ہ شخص کاطلاق کی کوئی نیت نہیں تھی۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ڈاؤلینس ایک الیکٹرانک کمپنی کانام ہے،جس کی متعدد الیکٹرانک مصنوعات ہیں،جب کہ انگریزی زبان میں طلاق کو"DIVORCE"(ڈائیورس)کہتےہیں،ان دونوں الفاظ کےدرمیان کسی قسم کی کوئی مناسبت نہیں،لہٰذا ڈاؤلینس کالفظ نکالنےسےیاڈاؤلینس کمپنی کی رسید پردستخط کرنےسےکسی قسم کی کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں