بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا انتقال ایمان کی حالت میں ہو تو جنت میں ان شاء اللہ ملیں گے


سوال

اگر نکاح کم عمر میں ہو جائے اور بیوی کا انتقال ہوجائے،  میری بیوی ٹیچر تھی،  میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہوں،  وہ حمل سے تھی ساتویں مہینہ تھا تو کبھی کبھی ہم لڑ بھی پڑتے تھے تو کیا وہ مجھے وہ جنت میں ملے گی؟  میری کمائی کا ایک روپیہ نہ کھاسکی!

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی بیوی کا ایمان کی حالت میں انتقال ہوا اور آپ کا انتقال بھی ایمان کی حالت میں ہو تو آپ کو اپنی بیوی جنت میں ملے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100411

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں