بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صلی اللہ علیہ وسلم درود شریف پڑھنا


سوال

صلي الله عليه وسلم  بھی درود ہے ،اس کی کیا دلیل ہے؟

جواب

قرآن مجید میں اللہ پاک کا ارشاد ہے:

"{ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا}" [الأحزاب: 56]

ترجمہ: ”بے شک الله تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں ان پیغمبر پر ، اے ایمان والو تم بھی آپ پر رحمت بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو“ ۔(بیان القرآن)

اس آیت میں ایمان والوں کو آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجنے کا حکم ہے ،تو اس حکم کی تعمیل میں  سب سے افضل درود شریف تو  وہی پڑھنا  ہے جو نماز  میں پڑھا جاتا ہے یعنی درود ابراہیمی جو درج ذیل ہے:

" ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.  ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.

(بخاری، الصحيح، کتاب الانبياء، باب النسلان فی المشی، ۳ : ۱۲۳۳، رقم : ۳۱۹۰)

تاہم "صلى الله عليه وسلم" بھی مکمل لیکن مختصر درود شریف ہے، اور اس کے پڑھنے سے بھی درود شریف کا ثواب اور برکات حاصل ہوجائیں گی،احادیثِ مبارکہ میں مطلقاً درود شریف کے فضائل بھی منقول ہیں، اور خاص صیغوں کے مستقل فضائل بھی منقول ہیں، اس لیے درود شریف کے کوئی بھی ثابت شدہ یا درست معنیٰ والے الفاظ پڑھنے سے درود شریف کی فضیلت حاصل ہوجائے گی،  ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘  کے الفاظ صحابہ، تابعین اور تبعِ تابعین سے روایتِ حدیث کے دوران بے شمار احادیث میں منقول ہیں، کتبِ احادیث کا سلسلہ سند اس درودِ پاک کی کثرت سے بھر پور ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200786

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں