بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹنکی کو پاک کرنا


سوال

 ہمارے  ہاں سعودی عرب میں زمین کے اندر  4  یا  5  گز تک کنواں بناتے  ہیں،  پھر اس میں پانی  باہر ٹینکر سے بھرتے ہیں،  کچھ دن پہلے  اس کے اندر بکری نے چھوٹا پیشاب کیا تقریبًا 12قطرے تک پیشاب اس کے اندر گرا، اس کی صفائی کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں 4 ، 5 گز  کی ٹینکی میں بکری نے پیشاب کیا ہے، اگر  یہ ٹینکی   225 اسکوائر فٹ   ہے،   اور اگر ان قطروں  سے  پانی کی بو  اور رنگ میں کوئی فرق نہیں آیا تو یہ  پانی  ناپاک نہیں ہے،  اور  اگر اتنی  بڑی ٹنکی نہیں  ہے تو اس کا پورے پانی نکالنا  لازم  ہے۔

رد المحتار (1 / 193):

"(قوله: وفي المدور بستة وثلاثين) أي بأن يكون دوره ستة وثلاثين ذراعًا وقطره أحد عشر ذراعًا وخمس ذراع، ومساحته أن تضرب نصف القطر وهو خمسة ونصف وعشر في نصف الدور وهو ثمانية عشر يكون مائة ذراع وأربعة أخماس ذراع. اهـ. سراج، وما ذكره هو أحد أقوال خمسة. وفي الدرر عن الظهيرية هو الصحيح، وهو مبرهن عليه عند الحساب".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200445

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں