بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تنخواہ کی منتقلی کے لیے کون سا بینک منتخب کریں؟


سوال

میں پیشہ کے لحاظ  سے کالج ٹیچر ہوں، میرا سوال بینک کے حوالے سے ہے  کہ کون سے بینک کو تنخواہ کی منتقلی کے لیے چننا ٹھیک ہو گا ؟جس کی بینکاری سود سے پاک ہو،رہنمائی فرما ئیے۔

جواب

واضح رہے کہ تمام بینک چاہے وہ سودی ہوں یا مروجہ اسلامی بینک ہوں ،ان کے معاملات سود سے خالی نہیں ہیں،لہذا ان کے ساتھ معاملات سے احتراز کرنا چاہیے اور اگر کبھی رقم وغیرہ رکھنے کی ضرورت ہوتوایسے اکاؤنٹ استعمال کرنے چاہییں ،جن میں سودی منافع نہ ملتا ہو جیسے کرنٹ اکاؤنٹ اور لاکرز۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ اپنی سہولت کے مطابق  کسی بھی بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ کو اپنی تنخواہ کی منتقلی کے لیے منتخب کرسکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں