بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تانیہ نام رکھنا


سوال

Tania/ Tanya تانیا نام کے معنی کیا ہیں ؟اور کیا یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟  Tina اردو اور عربی میں کیسے لکھا جاتا ہے ؟ یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

تانیہ:     "أنّی يؤنِّي تأنيةً " سے ہے، جس کامعنی ہے: سست ہونا، لیٹ ہونا، مؤخر  ہونا۔ (قاموس الوحید:مادۃ:انی (ص:140)،ط. دار الاشاعت، کراچی)،  اور ان تمام معانی کا غیر مناسب ہونا واضح ہے،اس لئے یہ نام رکھنا مناسب نہیں؛ اس کے بجائے صحابیات رضوان اللہ علیہن  کے ناموں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھے معني والا کوئی  اسلامی نام رکھا جائے، نام کے انتخاب کے لئے آپ ہمارے ویب سائٹ پر موجود اسلامی ناموں کے سیکشن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

الکتاب لسیبویہ میں ہے:

"وإذا كانت الهمزة ساكنةٌ وقبلها فتحة فأردت أن تخفِّف أبدلت مكانها ألفاً، وذلك قولك في رأسٍ وبأسٍ وقرأت: راسٌ وباسٌ وقراتٌ".

(الكتاب لسيبويه: باب الهمز (3/ 543)، ط. مكتبة الخانجي، القاهرة، الطبعة الثالثة: 1408 هـ = 1988 م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407101070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں