بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹانگ میں تکلیف ہونے کی صورت میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم


سوال

میرے بھا ئی  کو کئی عرصے سے ٹانگ  میں شدید تکلیف ہے،  ڈاکٹر نے اسے کرسی پر نماز پڑھنے کو کہا ہے، کیا یہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا  جائز ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر آپ کا بھائی رکوع اور سجدے کے ساتھ نماز پڑھنے پر قادر ہے تو  مذکورہ عذر  کی بنا پر    نماز بیٹھ کر رکوع سجدے کے ساتھ  پڑھے، کرسی  پر بیٹھ کر محض اشارے سے رکوع اور سجدہ کرنا کافی نہیں ہوگا،البتہ اگر سجدہ کرنے یا  زمین پر بیٹھنے میں ناقابلِ برداشت تکلیف ہوتو کرسی پر بیٹھ کر رکوع سجدے کے اشارے سے نماز پڑھے۔

فتاوی عالمگیری  (الفتاوى الهندية )میں ہے:

"إذا عجز المريض عن القيام صلى قاعدا يركع ويسجد، هكذا في الهداية وأصح الأقاويل في تفسير العجز أن يلحقه بالقيام ضرر وعليه الفتوى، كذا في معراج الدراية، وكذلك إذا خاف زيادة المرض أو إبطاء البرء بالقيام أو دوران الرأس."

(كتاب الصلوة،ج:1، ص:136، ط:مكتبه رشيديه)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144209200397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں