بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تنگ آستین والے لباس میں وضو کرنا


سوال

 اگر قمیض کا بازو تنگ ہو، یعنی کسی صورت میں اوپر نہ ہوتا ہو تو مصلی مسجد کے وضو خانے میں وضوکس طرح کرے?

جواب

اگر آستین اتنی چست ہے کہ اوپر نہیں ہوسکتی تو اگر کپڑا ایسا ہو  کہ پانی اس سے گزر کر بدن تک پہنچ جاتاہے تو  کپڑے کے اوپر سے اتنا پانی بہالے کہ وہ بدن تک پہنچ کر بہہ جائے، اگر کپڑا موٹا ہے اور پانی اس سے گزر کر بدن تک نہیں پہنچتا تو ایسی صورت میں اوپر سے پانی بہانا کافی نہیں ہوگا، قمیص اتار کر وضو کرے۔ البتہ پہلی صورت میں بھی بہتر یہ ہے کہ بازؤں پر براہِ راست پانی بہائے۔

حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ تبوک کے موقع پر تنگ آستین والا جبہ زیبِ تن فرمایا ہوا تھا، اس دوران وضو کی حاجت پیش آئی تو آپ ﷺ نے اولاً آستین اوپر کی، لیکن وہ اوپر نہ ہوسکی تو آں حضرت ﷺ نے جبے کے نیچے سے دونوں بازو باہر نکالے اور جبے کو اپنے کاندھوں پر کردیا، اور دونوں بازو دھوئے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200962

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں