بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’تانا بانا‘‘ سے کیا مراد ہے؟


سوال

بوسکی کپڑا پہننا شرعاً کیسا ہے؟ آپ کے پیج پہ اک جواب پڑھا جس میں تانا بانا کے الفاظ استعمال ہوئے یعنی کپڑے کا تانا ریشم کا ہو یا بانا وغیرہ وغیرہ یہ تانا بانا ہے کیا ؟

جواب

کپڑے وغیرہ کی بنائی میں لمبائی اور چوڑائی میں ڈالے جانے والے دھاگوں کو ’’تانا بانا‘‘ کہا جاتا ہے، لمبائی میں ڈالے جانے والے دھاگے کو ’’تانا‘‘ اور چوڑائی میں ڈالے جانے والے دھاگے کو ’’بانا‘‘ کہا جاتا ہے۔ بوسکی کپڑا پہننے  کا حکم جاننے کے لئے مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

مرد کے لیے بوسکی کپڑا پہننے کا حکم

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144111201479

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں