بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تمباکو نوشی سے وضو کا حکم


سوال

کیا تمباکو نوشی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

تمباکو نوشی یعنی سگریٹ اور نسوار وغیرہ سے وضو تو نہیں ٹوٹتا،  البتہ بدبودار چیزوں کے استعمال کے بعد نماز پڑھنے کی کراہت کے سلسلے میں احادیث وارد ہوئی ہیں۔سگریٹ وغیرہ پی  کلی کے بغیر بدبودار منہ کے ساتھ مسجد آنا مکروہ ہے،  لہٰذا اچھی طرح منہ کی  صفائی اور بدبو کے ازالے کے بعد نماز ادا کی جائے۔

نشے سے وضو اس وقت ٹوٹتا ہے، جب کسی نشہ آور چیز  (شراب، چرس وغیرہ) کے استعمال سے اتنا نشہ ہوجائے کہ چال میں فرق آجائے یا رشتوں کی تمییز ختم ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201624

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں