بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلا میں تمباکو کھانے کا حکم


سوال

کیا تمباکو کھاکر بیت الخلاء جا سکتے ہیں؟

جواب

اگر سائل کی مراد بیت الخلاء کے اندر تمباکو کھانے یا تمباکو منہ میں رکھ کر بیت الخلاء میں جانے سے متعلق سوال کرنا ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ   بیت الخلاء  میں تمباکو یا کوئی بھی چیز کھانا، پینا  خلافِ اولیٰ و خلافِ ادب ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے،  اور اگر تمباکو کھانے کے بعد بیت الخلاء جانے سے متعلق سوال کرنا مقصود ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ تمباکو کھانے کے بعد بیت الخلاء جانا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

شرح البخاری للسفیری میں ہے:

"ومن آدابه أن لا يأكل ولا ‌يشرب ‌في الخلاء، كما قاله القاضي زكريا عن المحب الطبري."

(المجلس الثاني الأربعون في آداب الخلاء و مستحباته، ج:2، ص:322، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404101129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں