میں نے سورۃ البقرہ کی آیت اور سورۃ النساء کی آیت جس میں اللہ تعالٰی نے طاغوت سے کفر کرنے یعنی اس سے انکار کرنےکا حکم دیا ہے ،پڑھ کر یہ جملہ کہہ دیا کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور تمام اہلِ ایمان کافر ہیں طاغوت کے، یعنی اس کا انکار کرتے ہیں، کیا مجھ پر کفر لازم آۓ گا اور تجدیدِ ایمان بھی؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جملہ کہنے کی وجہ سے کفر لازم نہیں آئے گا، اور نہ ہی تجدیدِ ایمان کی ضرورت ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200272
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن