بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تعلیمی اخراجات کی مد میں خرچ کیے جانے والے پیسے پر صدقہ کا ثواب


سوال

کیا اپنے تعلیمی  اخراجات پر پیسہ لگانا بھی  صدقہ  ہے؟

جواب

اپنی دینی تعلیم کے اخراجات پر  پیسے خرچ کرنے سے صدقہ کا ثواب ملے گا، اسی طرح اگر کسی دینی مقصد سے دنیاوی تعلیم حاصل کی جارہی ہو تو اس تعلیم پر بھی پیسے خرچ کرنے سے صدقہ کا ثواب ملے گا۔

 ملحوظ رہے کہ فقراء پر صدقے کی جوفضیلت ہے وہ خود پر خرچ کرنے سے حاصل نہیں ہوگی، البتہ نفلی صدقے کا ثواب ملے گا۔

صحيح البخاري (8/ 11):

"حدثنا علي بن عياش، حدثنا أبو غسان، قال: حدثني محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «كل معروف صدقة»". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں