بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تعلیم کی غرض سے بچوں سے فرض کی چار رکعات میں بلند آواز سے قراءت کروانے کا حکم


سوال

تعلیم کی غرض سے فرض نمازوں کی چاروں رکعات میں بچوں سے آواز سے قراءت کروانا کیسا ہے؟

جواب

نابالغ بچےچوں کہ غیرمکلف ہوتےہیں اوران کی نماز کی حیثیت نفل نماز کی ہوتی ہے، لہذا نابالغ بچوں سے فرض کی چاروں رکعات میں تعلیم کی غرض سے آواز سے قراءت کرانا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ نابالغ بچوں سے ان کی فرض نماز پڑھانے کے بعد ان سے نفل نمازکی چاروں رکعات میں تعلیم کی غرض سے رات کےاوقات میں آواز سے قراءت کرائی جائے، البتہ  اگر دن میں قرآن سنانا مقصود ہو تو نماز کے بغیر سنادیا جائے، نفل میں پڑھنا مقصود ہو تو رات کے وقت نفل میں پڑھ لیا جائے۔

الاختیار لتعلیل المختار میں ہے:

"قال: (ولاتجوز إمامة النساء والصبيان للرجال) أما النساء فلقوله عليه الصلاة والسلام: «أخروهنّ من حيث أخرهنّ الله»، وإنه نهي عن التقديم. وأما الصبيّ فلأنّ صلاته تقع نفلاً فلايجوز الاقتداء به،وقيل: يجوز في التراويح؛ لأنها ليست بفرض، والصحيح الأول؛ لأنّ نفله أضعف من نفل البالغ فلايبتنى عليه."

(كتاب الصلاة، باب صلاة الجماعة، ج: 1، ص: 58، ط: مطبعة الحلبي القاهرة)

 مراقی الفلاح شرح نورالایضاح میں ہے:

 "و يجب الإسرار..... في نفل النهار للمواظبة على ذلك."

(كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة و أركانها، ‌‌فصل في واجب الصلاة، ص:95، ط:المكتبة العصرية)

فتح القدير میں ہے :

"وفي التطوع بالنهار يخافت، وفي الليل يتخير اعتباراً بالفرض في حق المنفرد، وهذا لأنه مكمل له فيكون تبعاً.
"(قوله: اعتباراً بالفرض في حق المنفرد) هو المفيد لتعين المخافتة على المنفرد في الظهر والعصر، وإلا فقد كان قوله: ويخفيها الإمام في الظهر والعصر يعطي أنه لايتحتم على المنفرد كما قال عصام، واستدل عليه بأنه لايجب السهو بالجهر فيهما على المنفرد، والصحيح تعين المخافتة."

(كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل في القراءة، ج:1، ص:327، ط: دارالفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406101686

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں