بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ْطلبشہ اور کبشہ نام کے معانی


سوال

کیا طلبشہ نام کسی حدیث کی راویہ خاتون کا ہے؟ طلبشہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معانی کیا ہے؟

جواب

"طلبشہ "نام اور اس کے معنیٰ وغیرہ کی تفصیل ہمیں نہیں  ملی،البتہ" کبشہ "نام  کے متعلق تفصیل موجودہے،’’كَبْشَه‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، عام طور  پر  کف گیر  یعنی دیگچی وغیرہ سے سالن یا کھانا نکالنے کے بڑے چمچے کو کہتے ہیں۔ صحابیات رضی اللہ عنہن میں تقریباً سترہ  (17)  صحابیات کا نام کبشہ تھا، اس کے علاوہ کبشہ بنت کعب بن مالک تابعیہ  ہیں۔

 اس لیے  کبشہ نام رکھ سکتے ہیں، بلکہ بہتر  اور باعث بر کت ہے۔

تاج العروس میں ہے:

’’والكبشة: المغرفة، معرب كفجه. وفي الصحابة سبع عشرة امرأة اسمهن كبشة. وكبشة بنت كعب بن مالك: تابعية، وهي امرأة ابن قتادة. وكبيشة بنت معن بن عاصم، لها ذكر.‘‘

(ج:17، ص:350، ط:دار الهداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں