1۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا عورت کو تیسری طلاق دی جائےاوربچہ چھوٹاہومثلاً ماں کا دودھ پیتاہو توطلاق ہوجاتی ہے؟2۔ اگرعورت حمل سےہوتب بھی تیسری طلاق دی جائے توہوجاتی ہے یانہیں؟مہربانی فرماکران کاجواب تفصیل اورفتویٰ کےساتھ بتادیں اوراگرکوئی صورت جس میں تیسری طلاق نہیں ہوتی ہو تووہ بھی بتادیں۔
عورت کو کسی بھی حالت میں طلاق دی جائےخواہ وہ پہلی ہو یاتیسری وہ واقع ہوجاتی ہے۔ استثناء کی یعنی طلاق واقع نہ ہونے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200211
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن