بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر اپنی بیوی کو کھجور دی اور اس سے کہا: تم اسے کھاؤ تو طلاق، اگر اسے چھوڑ دو تو طلاق، اور اگر پھینک دو تو طلاق ، طلاق سے بچنے کا کوئی طریقہ ؟


سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی کو کھجور دی اور اس سے کہا: تم اسے کھاؤ تو طلاق، اگر اسے چھوڑ دو تو طلاق، اور اگر پھینک دو تو طلاق۔ اب طلاق سے کیسے بچاجاسكتاہے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں طلاق سے بچنے کا کوئی حیلہ  نہیں ہے، لہذا تینوں  شرطوں (کھانے،چھوڑنے اور پھینکنے )میں سے کسی بھی ایک شرط کے پائے جانے کی صورت میں بیوی پرایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی ،پھر اس کے بعد  شوہر عدت کے اندر رجوع کرسکتاہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100637

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں