بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق نامہ لکھنے سے طلاق


سوال

میرے شوہر نے دوسری شادی بھی کی اور اس کے گھر والوں کو طلاق نامہ بھی دکھایا،شاید اسٹامپ پیپر تھا یا نہیں، دستخط تھا یا نہیں۔ کیا طلاق ہو گئی؟میں نے وہ کاغذ خود نہیں دیکھا۔

جواب

خواہ وہ طلاق نامہ اسٹامپ پیپر پر  تھا یا نہیں، اور اس پر دستخط تھا یا نہیں،  اگر یہ کاغذ آپ کے شوہر نے  خود بنایا  یا  انہوں نے خود کسی سے کہہ کر بنوایا تو اس میں جتنی طلاق لکھی تھیں اتنی طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔ ایک یا دو طلاق صریح ہوں تو عدت کے دوران رجوع کرسکتے ہیں، اور عدت کے بعد نیا مہر مقرر کرکے گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح کرسکتے ہیں۔ اگر تین طلاقیں لکھی ہوں تو عدت کے دوران رجوع کی بھی اجازت نہیں ہے، اور بعد از عدت تجدیدِ نکاح کی بھی اجازت نہیں ہے۔

وہ عورت جسے ایام آتے ہوں اس کی عدت مکمل تین ماہواریاں ہے، بشرطیکہ حمل نہ ہو، اگر حمل ہو تو عدت وضعِ حمل ہے۔

 آپ یہ کاغذ خود دیکھ لیں  اور اس کے مطابق عمل کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں