بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق معلق بالشرط


سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی کو 3طلاقیں دیں،اس کے بعد اس عورت کا نکاح دوسری جگہ ہوا، دوسرے شوہر نے بھی 3طلاقیں دے دیں، اب پہلا شوہر پھر اسے نکاح کرنا چاہتا ہے، لیکن اس نے اپنی اس ہونے والی بیوی کومیسج میں یہ کہا: اگر 10منٹ میں گھر سے نہ نکلی وہ کہیں گئی ہوئی تھی توتم کو نکاح کے بعد 3 طلاقیں، اس عورت نے 20 منٹ کا وقت مانگا، لیکن اس شخص نے کہا: میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا الفاظ واپس نہیں آتے، کیا نکاح کے بعد اس کو طلاق ہوجائے گی ؟ کتنی ہوں گی؟ رجوع کا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب

مذکورہ صورت میں عورت جونہی اس پہلے شوہر کے نکاح میں آئے گی تو شرط پوری ہونے کی بنا پر اس کو تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی، اوروہ اس شخص کے لئے حرمت غلیظہ کے ساتھ دوبارہ حرام ہو جائے گی. اب ایک بار پھروہ اگر کسی دوسری جگہ نکاح کرلے اور پھر دوسرا شوہر حقوق زوجیت بھی ادا کرلے، پھر اس کا انتقال ہو گیا یا اپنی رضامندی سے اس نے اس عورت کو طلاق دے دی تو اب عدت گزارنے کے بعد وہ پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143602200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں