بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مطلقہ حائضہ کی عدت تین ماہواریاں ہے


سوال

عرض یہ ہے  کہ زید نے اپنی زوجہ کو طلاقِ  رجعی دی، اس کی  مدتِ  عدت تین ماہواریاں ہے،  لیکن زید کی زوجہ کی ماہواری اپنے مقررہ وقت پر نہیں آتی، بلکہ  جلد یا دیر سے آتی ہے، اس میں عدت کی کس طرح شمار کی  جائے گی؟  جس طرح بھی ماہواری آرہی اسی طرح یا دنوں کے حساب سے ؟ 

جواب

 مطلقہ حائضہ عورت کی عدت تین ماہواریوں ہی کے حساب سے شمار کی جائے گی،  اگرچہ ایام ماہواری یعنی:  ایام کی عادت تبدیل ہو جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200745

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں