بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کی عدت


سوال

طلاق کی تینوں قسم کی الگ الگ عدت ہوگی ؟ تین طلاق کے بعد بھی عدت  شوہر کے گھر ہوگی ؟قران پاک میں طلاق کا ذکر آتا ہے وہ طلاق کی کون سی قسم ہے ؟

جواب

طلاق چاہے پہلی ہو یا دوسری تیسری،اس  کی عدت تین حیض ہے،اور جس عورت کو   (بڑھاپے یا کم عمری کی وجہ سے) حیض نہ آتا ہو؛ اس کے لیے  عدت تین ماہ ہے۔

طلاق کی عدت عورت شوہر کے گھر میں ہی  گزارے گی۔

قرآن میں جس طلاق کے بارے میں آپ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں وہ آیت نمبر لکھ کر بھیج دیں تو اس کے متعلق  جواب دے دیا جائےگا۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144202201304

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں