بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

طلاق کی دھمکی سے وقوع طلاق


سوال

میں نے غصہ  میں اپنی بیگم کے ماموں سے کہا کہ اگر یہ ایسے کرتے رہے،  قسم کھا کے کہتا ہوں:  طلاق دے دوں گا۔  اب میرا مسئلہ ہے کہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟ 

جواب

اگر آپ نے اپنی اہلیہ کے ماموں سے واقعتًا  یہ  ہی الفاظ کہے تھے کہ اگر یہ ایسا کرتے رہے تو قسم کھا کر کہتا ہوں: اس کو طلاق دے دوں گا، تو  آپ کی بیوی پر ان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی؛ کیوں کہ  ان الفاظ میں طلاق کی دھمکی ہے، نہ کہ طلاق دینا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200899

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں