بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے بعد سابق شوہر کی تصاویر دیکھنا


سوال

میری پھوپھو جو کہ طلاق یافتہ ہیں  پانچ سال سے،  شادی بھی نہیں کی  اب تک،  اور چند سالوں سے وہ اپنے سابقہ شوہر کو یاد کرتی ہیں اس کی  Facebook  کھول کے تصاویر دیکھتی ہیں۔ کیا یہ ان کے لیے جائز ہے؟

جواب

طلاق کے بعد عدت مکمل ہونے کے ساتھ  ہی میاں بیوی کا رشتہ مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے، اور دونوں ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک دوسرے کو دیکھنا یا ضرورتِ شدیدہ کے بغیر باتیں کرنا شرعاً جائز نہیں رہتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کے لیے اپنے سابق شوہر  کی تصاویر دیکھنا جائز نہیں،  نیز اگر مذکورہ خاتون کے سابق شوہر نے تین طلاقیں نہ دی ہوں تو  ایسی صورت میں تجدیدِ نکاح کی گنجائش ہے، لہٰذا مذکورہ خاتون دوبارہ نکاح کی کوشش کرسکتی ہیں۔  البتہ اگر تین طلاق دی ہوں، تو تجدیدِ نکاح کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200616

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں