بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے بعد ساتھ رہنا


سوال

طلاق کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنا اور اس کو جائز سمجھنا کیسا ہے؟

جواب

ایک یا دو طلاقِ رجعی کے بعد میاں بیوی کا رجوع کرنا یا عدت مکمل ہونے تک رجوع کیے بغیر ساتھ رہنا جائز ہے، البتہ عدت گزر جانے یا طلاقِ بائن یا تین طلاقوں  کے بعد میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنا جائز نہیں، تاہم عدت مکمل ہونے تک مطلقہ بائنہ کو  پردے کے ساتھ رہائش فراہم کرنا شوہر پر لازم ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگرکوئی شخص اپنی بیوی کو  تین طلاق  دینے کے بعد بھی میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہتا ہو اور اسے حلال سمجھتا ہو  تو ان کے خاندان کے بڑوں کی شرعی ذمہ داری ہے کہ انہیں مسئلہ سمجھا کر  ساتھ رہنے سے روکیں، اگر وہ باز نہ آئیں تو ان سے معاشرتی مقاطعہ (بائیکاٹ) کریں، تاکہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو اور وہ اپنے گناہ سے توبہ تائب ہوں۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

تین طلاق کے بعد ساتھ رہنے والے سے تعلقات رکھنا

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں