بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق معلق سے بچنے کا حیلہ


سوال

میں نے اپنی بیوی کو کہا تھا کہ اگر تم لڑائی کر کے اپنے میکے جاؤگی تو  تم کو تین طلاق، لہذا وہ نہیں گئی۔  میں اس قسم کو ختم کرنا چاہتا ہوں، اب کیا کروں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر آپ کی بیوی لڑائی کر کے اپنے گھر گئی تو اسے تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ اس لیے بیوی کو چاہیے کہ وہ آپ سے لڑائی نہ کرے اور آپ کو چاہیے کہ بیوی کو جب اپنے والدین کے ہاں جانے کی ضرورت ہو  یا مناسب وقت کے بعد آپ از خود  بخوشی اجازت دے دیا کریں، تاکہ کسی قسم کا حیلہ اختیار کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

البتہ تین طلاق سے بچنے کی یہ صورت ہے کہ آپ اپنی اہلیہ کوایک طلاقِ رجعی دے دیں، پھرجب بیوی کی عدت(تین ماہواری یاحاملہ ہونے کی صورت میں وضع حمل کے بعد) ختم ہوجائے اور وہ آپ سے لڑائی کرکے اپنے میکے چلی جائے تو یہ تعلیق ختم ہوجائے گی،  چوں کہ اس وقت وہ آپ کے نکاح میں نہیں ہوگی؛ اس لیے تین طلاقیں واقع نہیں ہوں گی اورشرط پوری ہوجائے گی، یوں تعلیق ختم ہوجائے گی ،پھرآپ دوبارہ باہمی رضامندی سے مہر مقرر کرکے گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرلیں۔ اس کے بعد اگر  وہ لڑائی کر کے اپنے میکے جائے گی توطلاق واقع نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202862

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں