بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق مغلظہ اور غیرمغلظہ میں نکاح ثانی کے بعد بغیررخصتی کے شوہراول سے دوبارہ نکاح


سوال

ایک عورت کا نکاح ہوا اوربغیر رخصتی وملاپ کے اس کو دویاتین طلاقیں ہوگئی پھر دوسرے مردسےنکاح ہوااس سے بھی رخصتی ملاپ کے بغیرہی طلاق ہوگئی، اب وہ عورت پہلےشوہرسے نکاح ہوا اس سے بھی رخصتی ملاپ کے بغیرہی طلاق ہوگئی اب وہ عورت پہلے شوہرسے نکاح کرسکتی ہے جبکہ دونوں سے اس کا ملاپ یارخصتی نہیں ہوئی؟

جواب

اگردوطلاقیں دی گئیں ہیں تو دوسرےشوہر سےملاپ کےبغیربھی پہلےشوہرسےدوبارہ نکاح ہوسکتاہے، تین طلاقیں دی گئی ہیں تواس میں تفصیل یہ ہےکہ اگرتینوں طلاقیں اکھٹےدی گئی ہیں بایں طورکہ تجھے تین طلاق تواس صورت میںدوسرےشوہرسے میلاپ کے بغیرہی اگرطلاق واقع ہوگئی توپہلے شوہرسے میلاپ کے بغیرہی اگرطلاق واقع ہوگئی توپہلےشوہرسے نکاح نہیں ہوسکتا اوراگرتین طلاقیں متفرق طورپردی گئی ہیں یکےبعددیگرےتو اس صورت میں چونکہ رخصتی نہیں ہوئی تھی اوررخصتی سے قبل دی جانےوالی متفرق طلاقوں میں سےصرف پہلی واقع ہوتی ہے بقیہ بےکارجاتی ہیں اس لیے اس صورت میں بھی دوسرے شوہرسے ملاپ کےبغیربھی پہلے شوہرسےدوبارہ نکاح ہوسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200189

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں