بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاقِ بائن واقع ہونے کا حکم


سوال

طلاقِ بائن کیسے واقع ہوتی ہے اور اس کاکیا حل ہے؟

جواب

طلاقِ بائن وہ طلاق ہوتی ہے جس سے نکاح ختم ہوجاتا ہے ، یہ طلاق ایسے الفاظ سے ہوتی ہے جس سے فوری طور پررشتہ نکاح ختم کرنا سمجھا جائے۔

طلاقِ بائن کا حل:ایک یا دوطلاقِ بائن کے بعد میاں بیوی اگر دوبارہ رہنے پر رضامند ہوں ، تو ایسی صورت میں شوہر شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے مہرکے ساتھ باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں ، ایک طلاق بائن کے بعد دوبارہ نکاح کی صورت میں آئندہ کے لیے شوہرکوصرف دوطلاق کاحق حاصل ہوگا،آئندہ جب کبھی بھی مزیددوطلاقیں دیں تو بیوی اپنے شوہرپرحرام ہوجائے گی۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"وأما حكم الطلاق البائن .... فالحكم الأصلي لما دون الثلاث من الواحدة البائنة، والثنتين البائنتين هو نقصان عدد الطلاق، وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد."

(كتاب الطلاق، فصل في حكم الطلاق البائن، ج:3، ص:187، ط:دار الكتب العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في البحر: الحاصل ‌أن ‌الوصف ‌بما ‌ينبئ ‌عن ‌الزيادة يوجب البينونة والتشبيه كذلك أي شيء كان المشبه به."

(كتاب الطلاق، باب صريح الطلاق، ج:3، ص:277، ط:سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ومتى ‌وصفه ‌بصفة ‌يوصف ‌بها ‌الطلاق ..... تنبئ عن زيادة كقوله أشد الطلاق .... والثاني بائن على أصولهم."

(كتاب الطلاق، الباب الثاني، الفصل الثالث في تشبيه الطلاق ووصفه، ج:1، ص:372، ط:رشيدية)

ہدایۃ شرح بدایۃ میں ہے :

"وإذا ‌وصف ‌الطلاق ‌بضرب ‌من ‌الزيادة أو الشدة كان بائنا مثل أن يقول أنت طالق بائن أو البتة."

(‌‌‌‌‌‌كتاب الطلاق، باب ايقاع الطلاق، فصل في تشبيه الطلاق ووصفه، ج:1، ص:232، ط:دار احياء التراث العربي)

الفقہ الإسلامی وأدلتہ للزحيلی میں ہے:

"وأما الطلاق بالكناية: (وهو كل لفظ يحتمل الطلاق وغيره، ولم يتعارفه الناس، مثل قول الرجل لزوجته: الحقي بأهلك، اذهبي، اخرجي، أنت بائن، أنت بتة، أنت بتلة، أنت خلية، برية، اعتدي، استبرئي رحمك، أمرك بيدك) فلا يقع قضاء في رأي الحنفية والحنابلة إلا بالنية أو دلالة الحال على إرادة الطلاق، كأن يكون الطلاق في حالة الغضب، أو في حال المذاكرة بالطلاق."

(المطلب الثاني عشر، الحادي عشر، ج:1، ص:221، ط:دار الفكر)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144410100983

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں