بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

" تو اب میں تجھے طلاق دیتا ہوں" سے طلاق کا حکم


سوال

کچھ دن پہلے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، شوہر نے جہاں تک ہو سکا خاموشی اختیار کی، طلاق بھی نہیں دی، لیکن اس کے بعد بھی بیوی کہتی ہے کہ تم نے مجھے طلاق دے دی تم نے مجھے تین طلاق دے دی ، بیوی کے بار بار کہنے کی وجہ سے شوہر نے بیوی سے کہا: اگر تو یہ سمجھتی ہے، کہ میں نے تجھے تین طلاق دے دی ہیں: " تو اب میں تجھے طلاق دیتا ہوں"،  صورتِ  مسئولہ میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں،؟ اگر ہوگی تو کتنی طلاق واقع ہوگی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  مذکورہ شخص کے ان الفاظ: " تو اب میں تجھے طلاق دیتا ہوں" سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ  رجعی  واقع ہوچکی ہے، اگر  یہ پہلی یا دوسری  طلاق ہو تو شوہر عدت کے اندر  رجوع کرسکتا ہے، اور عدت  گزرنے کے بعد گواہوں کی موجودگی میں  باہم رضامندی سے نئے مہر  کے ساتھ   نکاح کرسکتے ہیں۔ 

النہر الفائق میں ہے:

"قال في (الفتح): وهو الحق، و فيه لو قال: أطلقك لم يقع إلا إذا غلب استعماله في الحال، وفي (الصيرفية) لو كان جوابًا لسؤالها الطلاق وقع عند مشايخ سمرقند كأنه لأن سؤالها إياه معينة للحال."

(النهر الفائق: كتاب الطلاق، باب الثلاث الصريح (2/ 322)،ط.  دار الكتب العلمية، الطبعة: الأولى، 1422هـ - 2002م)

الجوہرة النیرہ میں ہے:

"(وإذا طلق الرجل امرأته تطليقةً رجعيةً أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض) إنما شرط بقاؤها في العدة؛ لأنها إذا انقضت زال الملك وحقوقه فلاتصح الرجعة بعد ذلك."

(كتاب الرجعة (2/ 50)،ط. المطبعة الخيرية، الطبعة: الأولى، 1322هـ)

بدائع الصنائع میں ہے:

" أما الطلاق الرجعي فالحكم الأصلي له هو نقصان العدد، فأما زوال الملك، وحل الوطء فليس بحكم أصلي له لازم حتى لايثبت للحال، وإنما يثبت في الثاني بعد انقضاء العدة،  فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت، وهذا عندنا."

(كتاب الطلاق، فصل في بيان حكم الطلاق (3/ 180)،ط.  دار الكتب العلمية ، الطبعة: الثانية، 1406هـ - 1986م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144211200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں