بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جمادى الاخرى 1446ھ 09 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق دینے کی صورت میں شوھر پر جرمانہ عائد کرنا


سوال

نکاح نامے مین یہ لکہا ہے کہ اگر شوہر نے بیوی کو بغیر عذر شرعی کے طلاق دی تو وہ دولاکہ روبے ادا کرے گا ، دولہا اور شادی کے گواہ کہتے ہیں کہ یہ شرط نکاح کی مجلس میں ذکر نہیں کیا گیا بلکہ بعد میں لکہا گیا ہے اور دلہن والے کہتے ہیں کہ یہ شرط نکاح کی مجلس میں ذکر کیا گیا تہا اس صورتحال میں اگر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی اتفاق نا ہونے کی وجہ سے تو کیا اس صورت میں شوہر پر یہ جرمانہ ادا کرنا لازم ہوگا ؟

جواب

واضح رھے کہ کسی کام کے ارتکاب پرمالی جرمانہ عائد کرنا اوروصول کرناشرعا ناجائز ھے۔ لھذاصورتِ مسئولہ میں قطع نظر اس بات کے کہ شوھر کے طلاق دینے کی صورت میں اس پر جرمانہ ادا کرنے کی شرط مجلسِ نکاح میں ذکر کی گئی تھی یابعد میں، بہر صورت طلاق دینے کی وجہ شوھر پر کسی قسم کے جرمانہ کی ادایئگی لازم نہیں ھوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں