بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تم مجھ پر طلاق ہے کہ اگر میں نے دوسری شادی نہیں کی، کہنا


سوال

اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ "تم مجھ پر طلاق ہے کہ اگر میں نے دوسری شادی نہیں کی"،  اس کے بعد ایک سال گزر گیا،  اس نے دوسری شادی نہیں کی،  کیا اس کی بیوی اس پر طلاق ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جب کہ شوہر نے بیوی کو  یہ کہا تھا کہ"تم مجھ پر طلاق ہے کہ اگر میں نے دوسری شادی نہیں کی"تو  اس صورت میں ایک سال گزرنے پر بیوی کو طلاق نہیں ہوگی۔ البتہ  اگر شوہر نے ساری زندگی دوسرا نکاح نہیں کیا، تو جب شوہر کا انتقال ہو رہا ہوگا، اس وقت یہ شرط پائے جانے کی صورت میں  اس کی بیوی کو طلاق واقع ہو جائے گی،البتہ  چوں کہ یہ طلاق رجعی ہو گی؛ لہذا بیوی بہرحال میراث میں حق دار رہے گی۔

النهر الفائق شرح كنز الدقائق (2/ 341):

"(إن لم أطلقك وإذا لم أطلقك) هذه المسألة مع ما بعدها من التعليق لا الإضافة فذكرها فيه أنسب (أو إذا ما لم أطلقك لا)، يعني: لاتطلق (حتى يموت أحدهما)؛ لأنه جعل الشرط عدم طلاقها ولن يتحقق ذلك إلا باليأس، وذلك في آخر جزء من أجزاء حياته فتطلق قبيل الموت، وهذا يقتضي التسوية بين موته وموتها، وهو الأصح".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں