بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تالاب کی مچھلی پر زکاۃ


سوال

اگر تالاب میں مچھلی پالیں تو  کیا اس پر  زکات واجب ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر مچھلی کی تجارت کی جائے گی تو اس پر زکاۃ واجب ہوگی اور فروخت کرنے کے بعد  جو  رقم حاصل ہوگی  اگر  وہ نصاب کےبرابر یا اس سے زیادہ ہے تو  سالانہ  ڈھائی  فیصد زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔ (زکوۃ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا ص: ۴۲۵)

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ تالاب میں مچھلی اگر تجارت کے لیے ہے تو اس پر سال گزرنے کے بعد زکاۃ لازم ہے اور اگر تجارت کے لیے نہیں ہے تو اس پر زکاۃ لازم نہیں ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 11):

"(ومنها) كون المال ناميًا؛ لأن معنى الزكاة وهو النماء لايحصل إلا من المال النامي و لسنا نعني به حقيقة النماء؛ لأن ذلك غير معتبر وإنما نعني به كون المال معدًّا للاستنماء بالتجارة أو بالإسامة؛ لأن الإسامة سبب لحصول الدر والنسل والسمن، والتجارة سبب لحصول الربح فيقام السبب مقام المسبب."

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 20):

"وأما أموال التجارة فتقدير النصاب فيها بقيمتها من الدنانير والدراهم فلا شيء فيها ما لم تبلغ قيمتها مائتي درهم أو عشرين مثقالا من ذهب فتجب فيها الزكاة."

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 222):

"وفي الشرع هو نوعان: حقيقي وتقديري فالحقيقي الزيادة بالتوالد والتناسل والتجارات، والتقديري تمكنه من الزيادة بكون المال في يده أو في يد نائبه فلا زكاة على من لم يتمكن منها في ماله كمال الضمار."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201230

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں