بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث "الدنیا مزرعۃ الآخرۃ" کی تخریج


سوال

 کیا "الدنیا مزرعة الآخرة" کسی صحیح اور مستند روایت سے ثابت ہے؟ مذکورہ بالاحدیث کی تحقیق و تخریج بتادیں!

جواب

یہ حدیث کسی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے، بلکہ بعض علماء نے اسے موضوع قرار دیا ہے، لہذا اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے، اجتناب ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں