بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تکبیرات نماز میں باء کو کھینچ کر پڑھنا


سوال

اگر کوئی شخص تکبیراتِ نماز میں با کو کھینچ کر ’’اللہ اکبآر‘‘ پڑھتا ہے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جو شخص تکبیراتِ نماز کی باء کو کھینچ کر (اکبآر) پڑھے  ایسے شخص کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔

حلبي صغير(ص: 81):

"( وإن قال الله أكبار بإدخال الف ) بين الباء والراء ( لايصير شارعًا، و إن قال ذلك في خلال الصلاة تفسد صلاته ) قيل: لأنه اسم من أسماء الشيطان، وقيل: لأنه جمع كبر بالتحريك، وهو الطبل، وقيل: يصير شارعًا ولاتفسد صلاته؛ لأنه إشباع، والأول أصح". 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144112200310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں