تكبیرات کتنی ذالحج کو شروع کرنی ہوتی ہے؟
تکبیراتِ تشریق 9 ذو الحج کی فجر سے 13 ذو الحج کی عصر کے بعد تک ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے۔
الفتاوى العالمكيرية میں ہے:
«وأما وقته فأوله عقيب صلاة الفجر من يوم عرفة وآخره في قول أبي يوسف ومحمد - رحمهما الله تعالى - عقيب صلاة العصر من آخر أيام التشريق، هكذا في التبيين، والفتوى والعمل في عامة الأمصار وكافة الأعصار على قولهما، كذا في الزاهدي»
(کتاب الصلاۃ باب العیدین ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۵۲،دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200468
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن