بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تکبیراتِ تشریق کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص تکبیراتِ  تشریق نہ پڑھے تو اسے گناہ ہو گا یا نہیں؟

جواب

  تکبیراتِ تشریق کا حکم یہ ہے کہ 9 ذوالحجہ کی فجر کی نماز سے لے کر 13 ذوالحجہ کی عصر کی نماز تک (23 نمازوں میں) ہر فرض نماز کے بعد مردوں کے لیے باآوازِ بلند اور عورتوں کے لیے آہستہ آواز سے ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے،لہٰذا جو شخص جان بوجھ کر ان تکبیرات کو چھوڑے گا تو وہ گناہ گار ہوگا۔ سلام کے بعدتکبیر کہنا بھول جائے اور نماز کے منافی کوئی کام کرنے سے پہلے اسے یاد نہ آئے، تو سہو پر مواخذہ نہیں ہے، البتہ استغفار پھر بھی کرلینا چاہیے۔

وفي الجوهرة النيرة على مختصر القدوري:

واختلفوا في تكبير التشريق هل هو سنة أو واجب قال التمرتاشي سنة.

وفي الإيضاح: واجب، وأصله قوله تعالى: {واذكروا الله في أيام معدودات} [البقرة: 203]....وقال أبو يوسف ومحمد التكبير يتبع الفريضة فكل من أدى فريضة فعليه التكبير والفتوى على قولهما حتى يكبر المسافر وأهل القرى ومن صلى وحده.( 1/ 95ط:المطبعة الخيرية)

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

(ويجب تكبير التشريق) في الأصح للأمر به (مرة) وإن زاد عليها يكون فضلا قاله العيني.

 (قوله: في الأصح) وقيل سنة وصحح أيضا لكن في الفتح أن الأكثر على الوجوب وحرر في البحر أنه لا خلاف لأن السنة المؤكدة والواجب متساويان رتبة في استحقاق الإثم بالترك.(قوله للأمر به) أي في قوله تعالى {واذكروا الله في أيام معدودات} [البقرة: 203] وقوله تعالى {ويذكروا اسم الله في أيام معلومات} [الحج: 28] على القول بأن كليهما أيام التشريق، وقيل المعدودات أيام التشريق والمعلومات أيام عشر ذي الحجة وتمامه في البحر. (رد المحتار2/ 177ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200660

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں