بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تکبیراتِ انتقال کا طریقہ


سوال

رکوع میں جاتے وقت اگر تکبیر لمبی ہوجائے تو نماز کا حکم کیا ہے؟ اور سنت طریقہ یعنی مکمل ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں نماز ادا ہوجائے گی۔

تکبیرات انتقال کا طریقہ یہ ہے کہ ہیئت تبدیل کرتے ہوئے تکبیر کہے اور جب دوسرے رکن کی ہیئت تک پہنچے تو پہنچنے پر تکبیر ختم کرے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 497):

"(قوله: ثم يكبر) أتى بثم للإشعار بالاطمئنان فإنه سنة أو واجب على ما اختاره الكمال، (قوله: مع الخرور) بأن يكون ابتداء التكبير عند ابتداء الخرور وانتهاؤه عند انتهائه شرح المنية."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144203201562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں