بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تکبیر میں لفظ اللہ کے ہمزہ کو کھینچ کر پڑھنے کا حکم


سوال

 لفظ اللہ کے الف کو کتنا کھینچنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، کتنے الف کھینچنے سے ؟

جواب

تکبیر میں لفظ اللہ کے شروع میں جو ہمزہ (الف) ہے اس کو اگر ایک الف بھی مزید کھینچ کر نماز کے اندر پڑھا گیا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 480):

"اعلم أن المد إن كان في الله، فإما في أوله أو وسطه أو آخره، فإن كان في أوله لم يصر به شارعا وأفسد الصلاة لو في أثنائها، ولا يكفر إن كان جاهلا لأنه جازم والإكفار للشك في مضمون الجملة؛ وإن كان في وسطه، فإن بالغ حتى حدث ألف ثانية بين اللام والهاء كره، قيل والمختار أنها لا تفسد، وليس ببعيد وإن كان في آخره فهو خطأ ولا يفسد أيضا وقياس عدم الفساد فيهما صحة الشروع بهما."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202204

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں