بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تاج اللہ نام رکھنا


سوال

تاج الله نام كيساہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں تاج اللہ کامعنی ہے " اللہ کاتاج" ،لہذا تاج کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرنا صحیح نہیں ہے ،اس نام کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم  اجمعین  کے ناموں  میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔

القاموس الوحید میں ہے :

"تاج یتوج :تاج پہنانا،سردار بننا،سرپر تاج رکھنا ،تتوج :تاج پہننا".

(القاموس الوحید،205،ادارہ اسلامیات)

حديث شریف میں ہے:

 "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ‌ولد ‌له ‌ولد فليحسن اسمه وأدبه، فإذا بلغ فليزوجه فإن بلغ ولم يزوجه فأصاب إثما، فإنما إثمه على أبيه. "

(مشکوۃ المصابیح ،کتاب النکاح ،939/2،المكتب الإسلامي)

ترجمہ:"رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہو تو چاہیے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے  اور اسے نیک ادب سیکھائے اور جب وہ بالغ ہو جائے تو اس کا نکاح کر دے ،اگر لڑکا بالغ ہو اور اس کا باپ  اس کے (نکاح پر قادر ہو نے کے باوجود )  نکاح نہ کرائے اور پھر  وہ لڑکابرائی میں مبتلاہو جائے تو اس کا گناہ باپ پر ہو گا ۔"

(مظاہر الحق ، 271/3،دار الاشعات) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402101947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں