بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تجدید ایمان میں اطمینان کا نہ ہونا


سوال

اگر کئی بار تجدید ایمان کرنے کے بعد بھی اطمینان نہ ہوتا ہو کہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں، اور توبہ قبول ہو گئی ہے، تو ایسے میں کیا کریں؟

جواب

تجدید ایمان کا مطلب ہے : دوبارہ نئے سرے سے ایمان لانا ، یعنی کلمہ شہادت پڑھنا اور کفر و شرک کی چیزوں سے توبہ کرنا،اگر ایک ہی مرتبہ کلمہ پڑھ لیا،اور سچے دل سے توبہ کر لیاتو  یہ تجدید ایمان کے لیے کافی ہے،اور اس سے بندہ دائرہ اسلام میں داخل ہوجاتا ہے،اس میں شک نہیں ہونا چاہیے، اور اپنے وہم کو دور کر دینا چاہیے۔

شرح المجلة میں ہے:

"اليقين لا يزول بالشك،اليقين طمانينة القلب علی حقيقة الشيئ والشك استواء طرفي الشيئ وهو الوقوف بين الشيئين بحيث لا يميل القلب الی احدهما ."

(المقالة الثانية: في بيان القواعد الكلية الفقهية، (المادة ٤): اليقين لا يزول بالشك، ج:1 ص:16 ط: رشیدیة)

درر الحکام میں ہے:

"‌اليقين ‌لا ‌يزول ‌بالشك نعم لأن اليقين القوي أقوى من الشك فلا يرتفع اليقين القوي بالشك الضعيف، أما اليقين فإنما يزول باليقين الآخر ."

(المقالة الثانية: في بيان القواعد الكلية الفقهية، (المادة ٤): اليقين لا يزول بالشك، ج: 1ص:22 ط: دار الجیل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں