میری ایک بھتیجی ہے اس کے پاس 13 تولے سونا ہے، اس کے علاوہ اس کی ملکیت میں کوئی اور پراپرٹی یا رقم نہیں ہے، براہِ مہربانی وضاحت فرما دیں کہ اس پر کتنی زکاۃ بنے گی؟
جہاں تک مجھے پتا ہے کہ ایک تولے میں تقریباً 11.6638 گرام ہوتے ہیں اور آج کل دبئی میں ایک گرام 22 قیراط کی قیمت تقریباً 197 درھم ہے اس طرح ایک تولے کی قیمت = 197× 11.6638= 2298 درھم بنتی ہے، اور 13 تولے کی قیمت= 13× 2298= 29872 درھم ہوئی، اور اس کا ڈھائی فیصد = 29872× 2.5÷100=747 درھم بنتی ہے، تو کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر دبئی میں سونے کی قیمت واقعی 197 درھم/ گرام ہے تو اس حساب سے آپ کا حساب درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201442
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن