بھتیجے کا اپنے تایا مرحوم کی اہلیہ سے دورانِ عدت بات کرنا کیسا ہے؟ جب کہ بھتیجا ابھی 13سال کا ہے اور ان کی جوائنٹ فیملی ہے۔ اگر بات کرنا جائز نہیں ہے تو عندالضرورۃ کس طریقہ پر عمل کیا جائے؟ پردہ کی کیا صورت بنے گی؟
بالغ بھتیجے کا اپنے تایا کی اہلیہ سے پردے میں رہتے ہوئے بوقتِ ضرورت بات چیت کرنا جائز ہے، مذکورہ حکم تایا کی زندگی میں اور ان کی موت کے بعد ان کی بیوہ کی عدت میں یک ساں ہے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200902
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن